نئی دہلی:08 /اپریل (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) لوک سبھاانتخابات کے لیے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ کو شمال مشرقی دہلی سے کانگریس امیدوار شیلا دکشت کی حمایت میں روڈشوکیاہے۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے چیلنج پر جوابی حملہ کیا۔ انہوں نے کہاہے کہ یہ دہلی کی لڑکی کھلا چیلنج دے رہی ہے۔ انتخابات کے آخری دو مرحلے میں نوٹ بندی، جی ایس ٹی، خواتین کے تحفظ پر لڑیں۔آپ نے جو پورے ملک کے نوجوانوں سے جھوٹے وعدے کیے، دھوکہ دیا ان وعدوں پر لڑیے۔ دراصل، مودی نے جھارکھنڈ میں کانگریس کو سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے وقارپرآخری دو مرحلے کے لڑنے کا چیلنج کیا تھا۔دہلی کی ساتوں سیٹوں پر 12 مئی کوپولنگ ہونی ہے۔بی جے پی نے اس سیٹ سے موجودہ ایم پی منوج تیواری اور آپ نے دلیپ پانڈے کوٹکٹ دیا ہے۔